قومی خبریں

خواتین

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کوآئی پی ایل 2024 کے فائنل کا ٹکٹ حاصل

شاہ رخ خان، سہانا خان اور ابراہم خان نے گراؤنڈ کا چکر لگایا اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا

احمدآباد: کولکتہ نائٹ رائیڈرز آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ کولکتہ نے شریاس ایئر کی کپتانی میں پہلے کوالیفائر میں سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا۔احمد آباد میں کے کے آر اور حیدرآباد کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ میچ میں کے کے آر کی جیت کے بعد ٹیم کے شریک مالک شاہ رخ خان نے ہاتھ جوڑکر معافی مانگ لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
میچ کے بعد شاہ رخ خان، ان کی بیٹی سہانا خان اور بیٹے ابراہم خان نے گراؤنڈ کا چکر لگایا اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران شاہ رخ خان غلطی سے لائیو شو کے درمیان آگئے جوکہ سابق ہندوستانی کرکٹرز آکاش چوپڑا، پارتھیو پٹیل اور سریش رائنا کررہے تھے۔شاہ رخ سابق ہندوستانی کرکٹرز کو لائیو شو کرتے ہوئے نہ دیکھ سکے اور غلطی سے درمیان میں آگئے۔ لیکن جیسے ہی کنگ خان کو معلوم ہوا کہ وہ لائیو شو کے بیچ میں آگئے ہیں تو انہوں نے فوراً معافی مانگ لی۔شاہ رخ نے شو کرنے والے تینوں کرکٹرز کو گلے لگایا اور جاتے وقت ایک بار پھر ہاتھ جوڑکر معذرت کی۔ اس کے بعد آکاش چوپڑا نے بتایاکہ شاہ رخ نے غلطی سے مداخلت کی تھی اور انہوں نے معافی مانگی تھی، لیکن ہم نے انہیں کہاکہ آپ نے ہمارا دن بنا دیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *