قومی خبریں

خواتین

ہندوستانی کرکٹ ٹیم ٹی-20 ورلڈ کپ کے ساتھ وطن واپس

ٹیم انڈیا کےایئرپورٹ سے باہر آتے ہی شائقین نے انڈیا-انڈیا کے نعرے لگائے

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 جیت کر وطن واپس آگئی۔ ٹیم انڈیا دہلی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پہنچی، جہاں خصوصی بس کا انتظام کیا گیا تھا۔ہندوستانی ٹیم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بہت سے شائقین پہلے ہی دہلی ایئرپورٹ پہنچ چکے تھے اور شائقین کا جوش قابل دید تھا۔ جیسے ہی ٹیم انڈیا ایئرپورٹ سے باہر آئی، شائقین نے انڈیا-انڈیا کے نعرے لگائے اور اپنے چہیتے کھلاڑیوں کے دیدار کے لئے امنڈ پڑے۔ بہت سے شائقین ایسے تھے جو رات گئے ایئرپورٹ پہنچے تھے تاکہ چیمپئن کھلاڑیوں کو دیکھ سکیں۔ ویڈیو میں انڈین ہیڈ کوچ راہل ڈریوڈ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی سمیت ٹیم کے کئی کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔ دریں اثنا، روہت شرما کو بھی ٹرافی لہراتے ہوئے دیکھا گیا۔یاد رہے بارباڈوس میں ہونے والے ٹی 20 کپ 2024 کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم نے 29 جون کو جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق، ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی پرواز آج صبح 6 بجے کے قریب دہلی پہنچی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *