قومی خبریں

خواتین

قربانی کے حصہ کے نام پر دھوکہ، تین افراد گرفتار

ملزمین کے قبضے سے 23 لاکھ نقد‘لیپ ٹوپ اورسیل فونس ضبط کر لئے گئے

حیدرآبا: حبیب نگر پولیس نے خدمت فاونڈیشن کے 3افراد کوگرفتار کرلیاجن پرعیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے حصص دینے کا وعدہ کرتے ہوئے رقم اکھٹاکرنے کے بعد لوگوں کودھوکہ دینے کا الزام ہے۔منصف کی خبر کے مطابق پولیس نے ان ملزمین کے قبضےسے 23لاکھ روپے نقد‘ایک لیپ ٹاپ‘ پن ڈرائیواور 3عددسل فونس کوضبط کرلیا۔ ڈی سی پی سائوتھ ویسٹ زون ڈی اودے کمار ریڈی نے بدھ کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ خدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے قربانی کے ایک حصہ کے لئے 28 سوروپے وصول کئے گئے۔
ملزمین محمدنصیر‘ محمد ظفر احمد اورمحمداشفاق نےرقومات جمع کی تھیں۔ انہوں نے ٹولی چوکی‘شاہ علی بنڈہ‘ملے پلی اور دیگر علاقوں میں اس سلسلہ میں بڑے بڑے بینرس لگائے تھے اوران مقامات پر بکنگ کانظم کیاتھا۔ اس کے علاوہ آن لائن بکنگ بھی ہوئی تھی۔حصص کی بکنگ کی رسید بھی دی گئی تھی اور دوسرے دن قربانی کا گوشت گھر پرپہونچانے کا وعدہ بھی کیاگیا تھا۔تاہم ملزمین حصص پہونچانے میں ناکام ہوگئے اور رقم لے کر فرار ہوگئے۔جب عوام کی بڑی تعدادقربانی کے حصہ لینے ان مقامات پرپہونچی تووہاں کوئی نہیں تھا جس کے بعد حبیب نگر پولیس اسٹیشن میں عبدالباری ریحان نے خدمت فاؤنڈ یشن کے خلاف شکایت درج کروائی۔انچارج اسسٹنٹ کمشنر پولیس سیدفیاض جوگولکنڈہ میں تعینات ہیں کی نگرانی میں انسپکٹر ٹی رام بابو‘ سب انسپکٹرس کے شیوکمار‘سندیپ‘کماری اے‘ انوشا اور اسٹاف نے ملزمین کوگرفتار کرلیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *