قومی خبریں

خواتین

ورلڈ کپ کے دوران ٹخنے کی تکلیف کے باوجود شامی ہیرو بن گئے

ٹیم انڈیا کے اسٹار تیز گیند باز نے شاندارکھیل کا جومظاہرہ کیاہے ‘اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا

نئی دہلی :ٹیم انڈیا کے اسٹار تیز گیند بازمحمد شامی نے ورلڈ کپ کی شاندارکھیل کا جومظاہرہ کیاہے ‘اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا لیکن اب ان کے تعلق سے جو نیا انکشاف ہوا ہے ،اس سے ان کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ پورے ٹورنامنٹ میں ٹخنے کی تکلیف سے دوچار تھے یعنی ٹخنے کی تکلیف نےان کے کھیل میں خلل نہیں ڈالا۔محمد شامی ورلڈ کپ 2023میں ٹیم انڈیا کے لئے ایک شاندار پرفارمر کے طور پر ابھرے جس نے صرف سات میچوں میں 24وکٹیں لے کر پورے ٹورٹمنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔شامی کی شاندار کامیابی کے لئے جوچیز کافی اہم تھی وہ ابتدائی میچوں میں ان کی غیرموجودگی تھی۔سیدھے ہاتھ کے ہندوستانی تیز گیند پہلے چار میچوں میں قطعی گیارہ کھلاڑیوں کی فہرست میں موجودنہیں تھے۔
تاہم قسمت نے ساتھ دیا اور متحرک آل روانڈر ہاردیک پانڈیا کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران چوٹ لگی جس کے بعد شامی حرکت میں آگئے۔جس کے نتیجے میں شامی کی ورلڈ کپ میں ریکارڈتوڑ کارکردگی نے انہیں ایک روزہ کرکٹ میچوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والا کھلاڑی بنادیا ہے۔لیکن اب مبینہ انکشاف ہوا ہے کہ شامی اپنے پورے کھیل کے دوران ٹخنے کی تکلیف سے دوچار تھے بالخصوص بولنگ او رلینڈنگ کے دوران انہیں درد سے گذرنا پڑرہا تھا۔کرک بز کے مطابق شامی ورلڈ کپ کے دوران ٹخنے میں درد کی شکایت کے چنگل میں رہے ہیں۔ شامی کو آسڑیلیا کے خلاف انڈیا کی ٹی20سیریزمیں آرام دیاگیا تھا جو ورلڈکپ میں حصہ لینے والے زیادہ تر کھلاڑیوں کے لئے آرام کی حکمت عملی کا حصہ تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *