
نئی دہلی، 7اپریل(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے دلت رکن اسمبلی کلدیپ کمار پر ہوئے حملے میں اب تک کوئی کارروائی نہ ہونے پر منگل کے روز ایک بار پھر بی جے پی کی دہلی پولیس پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے دہلی پولیس کمشنر سے سوال کیا کہ دلت رکن اسمبلی پر حملہ کرنے والوں کو پولیس کیوں بچا رہی ہے؟
انہوں نے پیر کے روز سخت سیکیورٹی کے باوجود دہلی اسمبلی میں ایک کار کے داخل ہونے کے بعد پو لیس محکمے میں مچی ہلچل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کے بعد پولیس کمشنر خود جائے وقوع پر پہنچ گئے ، لیکن دلت رکن اسمبلی پر حملے کے معاملے میں پولیس نے ابھی تک ایف آئی آر تک درج نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ پولیس کی موجودگی میں ہوا تھا، وہاں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں، مگر پولیس اس کی فوٹیج دینے سے انکار کر رہی ہے۔
No Comments: