
نئی دہلی ،24مارچ (میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے ذریعہ دہلی اسمبلی میں پیش کیے گئے 2026-27کے ’سروجن ہٹے، سروجن سکھائے‘ (سب کی فلاح و بہبود اور خوشی کے لیے) بجٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے ریاستی بی جے پی صد ر ویریندر سچدیوا نے کہا ہے کہ یہ بجٹ – پنڈت دین دیال اپادھیائے کے اصول کے ساتھ وزیر اعظم نریند ر مودی کی جامع ترقی کی پالیسی سے متاثر اس بجٹ میں معاشرے کے ہر طبقے کے لیے سوگات ہے۔
ریاستی صدر نے کہا کہ ایک لاکھ تین کروڑ کا یہ ریکارڈ توڑ بجٹ دہلی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہے۔ جس میں سرکارکا اپنا ریونیو بجٹ کے تقریباً 74فیصد اخراجات کا احاطہ کرے گا، اور بقیہ 26فیصد کے لیے مخصوص منصوبہ بند سر پہلے سے ہی مقرر کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بجٹ بی جے پی کی دہلی سرکار کی طرف سے پیش کیا گیا ایک ترقی یافتہ دہلی کا بجٹ ہے۔ اس کا 31فیصدسے زیادہ خاص طور پر 32,360 کروڑ تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی دیکھ بھال اور ترقی کے لیے وقف ہے۔
No Comments: