Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

’ٹرپل انجن سرکار‘ کے دو بجٹ ،’ٹرپل دھوکہ‘ – ماضی، حال اور مستقبل سے فریب

’گرین بجٹ‘کے نام پر کالی کرتوت - ماحولیات کے نام پر چھلاوا : دیویندر یادو

نئی دہلی، 24 مارچ(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے سال 2026-27 کے دہلی بجٹ پر شدیدتنقید کرتے ہوئے اسے ’ٹرپل انجن سرکار‘ کے ذریعہ پیش کردہ دو بجٹوں کے اندر ٹرپل دھوکہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ماضی، حال اور مستقبل تینوں کے ساتھ فریب ہے۔ انہوں نے طنز کستے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ’لبی لمبی باتوں کے ذریعہ آہستہ سے بڑا جھٹکا دیا ہے ۔انہوں نے اسے’ گرین بجٹ‘ کے نام پر کالی کرتوت – ماحولیات کے نام پر چھلاوا قرار دیا ہے۔
ریاستی صدر نے کہا کہ دہلی بجٹ محض اعدادوشمار کی دستاویز نہیں ہے۔ بلکہ، یہ ایک اہم بنیاد کے طور پر کا م کرتا ہے جو راجدھانی کے مستقبل کی رفتار کا تعین کرتا ہے۔ افسوس کی بات ہے، تاہم، عام آدمی پارٹی نے مو ¿ثر طریقے سے اپوزیشن سے پاک ایوان بی جے پی کے حوالے کر دیا ہے۔ نتیجتاً عوام خود کو دھو کہ اور فریب محسوس کرتے ہیں۔
دیویندر یادو نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اقتدار میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ناکام رہی، اور وہ اپوزیشن کے طور پر کام کرتے ہوئے ایسا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی نے اقتدار میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے اور اب وہ ایک مضبوط اور موثر اپوزیشن کے طور پر اہم کردار ادا کرے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *