Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں ووٹنگ کے دن گرمی کی لہر سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد

سی ای او نے بلدیاتی اداروں اور محکمہ صحت کو پولنگ کے دن قومی راجدھانی علاقہ دہلی کے ہر پولنگ اسٹیشن پر او آر ایس سمیت ضروری ادویات سے لیس ضروری پیرا میڈیکل اسٹاف فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

روزنامہ میراوطن نیوز
نئی دہلی: دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) پی کرشنامورتی نے جمعہ کو قومی دارالحکومت میں ووٹنگ کے دن گرمی کی لہر کی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔
سی ای او نے میٹنگ کے دوران متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ پولنگ کے دن ووٹ ڈالتے وقت کسی ووٹر کو گرمی کی لہر کی وجہ سے کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مسٹر کرشنامورتی نے ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی طرف سے گرمی کی لہر کی پیشن گوئی کے پیش نظر منعقدہ میٹنگ کے دوران کہا، “بوتھوں کو پینے کا پانی، انتظار گاہ، ایئر کولر، ضروری طبی کٹس اور سامان اور پیرا میڈیکل عملے سے لیس کیا جانا چاہیے۔ ”
سی ای او نے بلدیاتی اداروں اور محکمہ صحت کو پولنگ کے دن قومی راجدھانی علاقہ دہلی کے ہر پولنگ اسٹیشن پر او آر ایس سمیت ضروری ادویات سے لیس ضروری پیرا میڈیکل اسٹاف فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل میں جسمانی طور پر معذور اور بزرگ شہری ووٹروں کی شرکت کو آسان بنانے کے لیے پک اینڈ ڈراپ سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔
میٹنگ میں سماجی بہبود، دہلی میونسپل کارپوریشن، نئی دہلی میونسپل کارپوریشن، دہلی کنٹونمنٹ بورڈ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز، دہلی جل بورڈ، خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے، ایجوکیشن ڈائرکٹوریٹ اور تعلیم جیسے مختلف محکموں کے نمائندوں سمیت اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔آئندہ انتخابات کے لیے دہلی میں 2,627 مقامات پر تقریباً 13,637 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *