
نئی دہلی، 5 مارچ(میرا وطن)
قانون سازی کے وقار کو برقرار رکھنے کی سمت میں ایک مضبوط قدم اٹھاتے ہوئے دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے اپوزیشن کی لیڈر آتشی کو جاری ’پھانسی گھر‘ تحقیقات پر ان کے عوامی بیانات کے بارے میں باضابطہ طور پر خبردار کیا ہے۔ جمعرات کوجاری کردہ ایک رسمی خط میں اسپیکر نے پریس بریفنگ کے دوران بے بنیاد بیانات دینے پر قائد حزب اختلاف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس طرح کے رویے سے اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ کام کاج کو نقصان پہنچتا ہے۔
اسپیکر کی مداخلت اس وقت ہوئی جب اپوزیشن لیڈرآتشی نے عوامی طور پر یہ دعویٰ کیا کہ اسمبلی کے احا طے میں ہی ایک ’پھانسی گھر‘موجود ہے۔ ان دعوو ¿ں کا براہ راست جواب دیتے ہوئے سپیکر نے واضح کیا کہ اگر ایسے شواہد موجود ہیں تو اسے باضابطہ طور پر استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے نہ کہ میڈیا کے ذریعے۔ انہوں نے تجویز دی کہ آتشی ، کجریوال،سسویا، رام نواس گوئل اورراکھی بڑلا کو مشورہ د یں کہ وہ اپنی مقررہ پیشی کے دوران اصل ثبوت پیش کریں۔ انہوں نے انہیں یاد دلایا کہ انہیں کمیٹی نے اسی مقصد کے لیے طلب کیا تھا۔
No Comments: