
نئی دہلی، 5 مارچ(میرا وطن)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے دہلی کے لوگوں کی صحت کے لیے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی ڈی اور این ڈی ایم سی کی طرف سے بھلسوا، غازی پور، اور اوکھلا لینڈ فلز میں روزانہ ہزار وں میٹرک ٹن کچرے کو پھینکنے کے نتیجے میں دہلی کی ہوا زہریلی ہو گئی ہے اور زمینی پانی بہت زیادہ آلودہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 12 سالوں سے آپ اور بی جے پی سرکاروں کی بے حسی کی وجہ سے تین اوور لوڈڈ لینڈ فلز میں کچرے کی مقدار کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس کی وجہ سے نہ صرف آس پا س کی کالونیوں کے مکین بلکہ پوری دہلی دل، پھیپھڑ ے، جلد، کھانسی، سانس لینے میں دشواری، الرجی اور یہاں تک کہ دماغی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، لیکن سرکارآنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کا پانی مکمل طور پر پینے لائق نہیںہے اور اعداد و شمار کے مطابق، ٹی ڈی ایس 500 ملی گرام، کلورائیڈ 250 ملی گرام، کیلشیم کاربونیٹ 200 ملی گرام اور کیلشیم 75 ملی گرام، زمینی پانی کے نمونے میں 200 ملی گرام، ٹی ڈی ایس نارمل ہے۔ غازی پور لینڈ فل کے قریب کالونیوں کے زیر زمین پانی کے نمونوں میں کلورائیڈ 1661، کیلشیم کاربونیٹ 1436 اور کیلشیم 229 ملی گرام، ٹی ڈی ایس 4100، کلورائیڈ 1691، کیلشیم کاربونیٹ 1536 اور کیلشیم 136 ملی گرام پایا گیا۔ اوکھلا لینڈ فل کے قریب کالونیوں کے زیر زمین پانی کے نمونوں میں 1491، کیلشیم کاربونیٹ 1476 اور کیلشیم 192 ملی گرام پایا گیا۔
No Comments: