Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پردیش کانگریس صدر نے ایل جی ترنجیت سنگھ سندھوسے ملاقات کی

دہلی کے اہم مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے فوری حل کا مطالبہ بھی کیا

نئی دہلی، 31 مارچ(میرا وطن نیوز)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے منگل کو دہلی کے نئے مقرر کردہ ایل جی ترنجیت سنگھ سندھو کا باضا بطہ ملاقات کی اور ان کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں ایک پودا پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا جو ماحولیاتی ذمہ داری کی علامت ہے۔ ایل جی نے ان کا پرتپاک اور کھلے دل سے استقبال کیا۔
ریاستی صدر نے کہا کہ اگرچہ سرکار کی ترجیحات مختلف ہو سکتی ہیں لیکن ایل جی کو دہلی کی پوری آبادی کے فائدے کے لیے ترقیاتی اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے وا لے ایل جی دہلی کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ شہر میں تبدیل کرنے میں مستقبل میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ایل جی کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران دیویندر یادو نے دہلی کے مختلف مسائل اور اس کے باشندو ں کو درپیش مشکلات کے بارے میں بات چیت کی۔ دہلی پر سرکارکرنے میں کانگریس کے ماضی کے تجربے اور ترقی کو فروغ دینے کے اس کے ٹریک ریکارڈ پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے شہر کی مو جو دہ بدحالی کو دور کرنے اور اس کی خوشحالی کو بحال کرنے کے مقصد سے کئی تعمیری تجاویز پیش کیں۔
اس ملاقات کے دوران ایل جی نے دیویندر یادو کے مشاہدات کو غور سے سنا اور یہ یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں وہ شہریوں کے مفادا ت کے تحفظ اور شہر کی مجموعی ترقی کو سب سے آگے رکھتے ہوئے دہلی کی ترقیاتی اسکیموں پر کام کریں گے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *