Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بجٹ میںدہلی میونسپل کارپوریشن کو 11ہزار کروڑ سے زیادہ فنڈز مختص

اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئر پرسن نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی ،24مارچ (میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے پیش کردہ بجٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے ا سٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما نے اسے عوامی مفاد اور ترقی کے ساتھ تیار کردہ بجٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ دہلی کی مجموعی ترقی کو ایک نئی سمت فراہم کرے گا اور شہریوں کو بہتر اور جدید سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن نے ایم سی ڈی کو 11,266 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف ایم سی ڈی کی مالی پوزیشن کو مضبو ط کرے گا بلکہ طویل عرصے سے زیر التوا واجبات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ یہ امداد کارپوریشن کو اپنی ذمہ داریوں کو زیادہ مو ¿ثر طریقے سے نبھانے کے قابل بنائے گی اور شہری خدمات میں نمایاں بہتری کا باعث بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کو ملنے والی اس مالی امداد سے صفائی، سڑکوں کی دیکھ بھال، صحت عامہ کی خدمات اور دیگر بنیادی ڈھانچے سے متعلق ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی۔ اس سے دہلی کے مختلف حصوں میں جاری پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل میں آسانی ہوگی اور نئی اسکیموں کے موثر نفاذ کو ممکن بنایا جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *