مختار انصاری کی اچانک طبیعت بگڑی۔ آئی سی یو میں داخل
قبض اور یورین انفیکشن کی شکایت۔اسپتال کےاطراف سیکورٹی کا سخت انتظام
باندہ: اترپردیش کی باندہ جیل میںبند مختار انصاری کی طبیعت اچانک بگڑجانے کے بعد ضلع میں افراتفری کا ماحول دیکھاگیا۔ انہیں جلد بازی میںباندہ کے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ ابتدائی طور پر اطلاع ملی تھی کہ مختار انصاری کو گھبراہٹ اور سینے میں درد کی وجہ سے داخل کیا گیا تھا لیکن اب نئی معلومات موصول ہوئی ہیں کہ مختار انصاری کو قبض اور یورین انفیکشن کی شکایت تھی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کی رات دیر گئے مختار کی طبیعت خراب ہونے کے بعد جیل انتظامیہ نے ڈاکٹروں کو طلب کیا تھا۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد مختار کو میڈیکل کالج کے آئی سی یو میں داخل کرنے کا مشورہ دیا۔ جس کے بعد مختار کو سخت سیکورٹی کے درمیان میڈیکل کالج کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔
No Comments: