
نئی دہلی، 15 مارچ(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ ایل پی جی سلنڈر کی کمی اب سرکاری اسکیموں پر بھی اثر اندا ز ہونے لگی ہے۔ دہلی سرکار کی اٹل کینٹینوں اور رین بسیروں میں غریب مستحقین کو کھانے کی فراہمی عملی طور پر رک گئی ہے، یہاں تک کہ مرکزی وزیر پٹرولیم ہردیپ پوری اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا عوام کو جھو ٹی یقین دہانیاں پیش کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں ہے۔
ریاستی صدر نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی سرکار کی ناکامیوں اور ناقص پالیسیو ں کے نتیجے میں غریب اور ضرورت مند شہری گیس سلنڈر حاصل کرنے سے قاصر رہے ہیں ،اٹل کینٹین میں بھیڑ چار گنا بڑھ گئی ہے۔ اٹل کینٹین پہل جیسی سرکاری اسکیموں کے تحت فراہم کی جانے والی 5 روپے تھالی کی تلاش میں لوگ ان کینٹینوں کا رخ کر رہے ہیں۔ تاہم، سرکار کی 71 اٹل کینٹین اس مطا لبے کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہیں، وہ ہزار لوگوں کو کھانا فراہم کرنے میں ناکام ہو رہی ہیں جنہیں وہ عام طور پر صبح اور شام کی شفٹوں میں ہر روز پیش کرتے ہیں، یہ سب سلنڈر کی کمی کی وجہ سے ہے۔
No Comments: