Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ماسٹر پلان جلد متوقع، لینڈ پولنگ اور جی ڈی اے کی پالیسی نافذ کی جائے گی

بدھوڑی کی ایم ایل اے کے ساتھ ڈی ڈی اے وائس چیئر مین سے ملاقات

نئی دہلی،5مارچ (میرا وطن )
ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین ڈاکٹر این سرون کمار نے امید ظاہر کی کہ دہلی کے نئے ماسٹر پلان کو جلد ہی مطلع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ اعلان جنوبی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی اور علاقے کے ایم ایل اے کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوںنے ایم ایل اے اور ڈی ڈی اے ممبران کرتار سنگھ تنور، گجیندر یادواور کلدیپ سولنکی کے ساتھ جمعرات کوان سے ملاقات کی تاکہ علاقے کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔
میٹنگ کے بعدبدھوڑی نے کہا کہ ہر کوئی ماسٹر پلان 2041 کا انتظار کر رہا ہے، اور یہ کہ ماسٹر پلان بہت سے مسائل کو حل کر دے گا۔ آج کی میٹنگ میں ڈی ڈی اے وی سی نے یقین دلایا کہ لینڈ پو لنگ اور جی ڈی اے کی پالیسی پر عمل درآمد بھی تیز کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران ڈ ی ڈی اے کے وائس چیئر مین نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ جنوبی دہلی لوک سبھا حلقہ میں تمام ڈی ڈی اے پارکس اور کمیونٹی سینٹرز کو اپ گریڈ کریں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ گرام سبھا کی اراضی کا استعمال صرف رہائشیوں کو شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بدر پور اسمبلی حلقہ کے نہر پار علاقے میں ہری نگر وارڈ، میٹھا پور وارڈ اور جیت پور وارڈ کو ‘او’ زون سے نکال دیا جائے گا۔بدھوڑی نے یہ بھی بتایا کہ مالکانہ حقوق دینے اور زمین کی رجسٹریشن کا عمل جنوبی دہلی کے تیکھنڈ گاو ¿ں میں دو کالونیوں میں شروع ہوگا جنہیں پہلے منہدم کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس سے مکینوں کو کافی را حت ملی ہے۔ ڈی ڈی اے ان گاو ¿ں میں رجسٹریشن کیمپ لگائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *