دہلی اسمبلی انتخابات میں ایک ماہ سے بھی کم کاوقت رہ گیا ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ یعنی 11 جنوری کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے 29 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ واضح رہے اس فہرست میں 5 خواتین کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
عآپ کے سابق ایم ایل اے کے مشرا، جو 2019 میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، کو کراول نگر سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ مشرا کو وہاں کے رکن اسمبلی موہن سنگھ بشت کو ہٹا کر ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہیں دہلی کے سابق وزیر اعلی مدن لال کھورانہ کے بیٹے ہریش کھورانہ کو موتی نگر سے میدان میں اتارا گیا ہے۔
شکور بستی سے بی جے پی لیڈر کرنیل سنگھ کو ٹکٹ ملا ہے۔ وہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سابق وزیر ستیندر جین سے مقابلہ کریں گے۔ دچاون کلاں وارڈ سے بی جے پی کی کونسلر نیلم کرشنا پہلوان نجف گڑھ سے الیکشن لڑیں گی۔ یہ حلقہ سابق وزیر کیلاش گہلوت کا ہے، جو حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔
بی جے پی کی دوسری فہرست میں 5 خواتین کو جگہ دی گئی ہے جس سے اب تک خواتین امیدواروں کی کل تعداد 7 ہوگئی ہے۔ اسے خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں بی جے پی کا ایک قدم مانا جا رہا ہے۔ بی جے پی نے پہلی فہرست میں شالیمار باغ سے ریکھا گپتا کو ٹکٹ دیا ہے۔ جبکہ کماری رنکو کو سیما پوری (ایس سی) سے میدان میں اتارا گیا ہے۔
No Comments: