بھوگل میں زیورات کے شوروم سے 20 سے 25 کروڑ روپے کے زیورات کی چوری
چور شوروم کی چوتھی منزل سے چھت کا تالہ توڑ کر نیچے آئے، اس کے بعد اسٹرانگ روم کی دیوار میں سوراخ کر کےداخل ہو گئے
نئی دہلی: دہلی کے بھوگل علاقے میں امراؤسنگھ جیولرز نامی زیورات کے شوروم سے 20 سے 25 کروڑ روپے کے زیورات اور دیگرقیمتی سامان کی چوری کی سنسنی خیز رپورٹ سامنے آئی ہے ۔چوری کی اس واردات کو انجام دینے کے لیے چور شوروم کی چوتھی منزل سے چھت کا تالہ توڑ کر نیچے آئے، اس کے بعد اسٹرانگ روم کی دیوار میں سوراخ کر کے سی سی ٹی وی کے کنکشن کاٹ دیے گئے۔
اطلاع کے مطابق اتوار کی شام شوروم کے مالک نے شوروم بند کر دیا تھااورہر پیر کو شوروم بند رہتا ہے۔اس لئے آج صبح جب شوروم کھلا تو چوری کا معاملہ سامنے آیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ نظام الدین کی پولیس موقع پر پہنچی اور جانچ پڑتال شروع کردی۔اب تک کسی کی گرفتاری کی خبر نہیں ہے ۔
No Comments: