Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی بی جے پی صدرکو ویریندر سچدیوا صدمہ ،والد شیام لال سچدیوا کا انتقال

مرحوم کی آخری ر سو مات صبح 10 بجے نگم بودھ گھاٹ پر ادا کی جائیں گی آج

نئی دہلی، 7 اپریل(میرا وطن نیوز )
دہلی بی جے پی صدر وریندر سچدیوا کے والد شیام لال سچدیوا کا منگل کو ایمس اسپتال میں انتقال ہو گیا جب وہ کچھ عرصے سے ایک بیماری کا علاج کر ارہے تھے۔ان کی عمر تقریباً 94 سال تھی۔پسماندگان میں ان کی اہلیہ محترمہ کرشنا سچدیوا، ایک بیٹی اور داماد، اور پانچ بیٹے — جن میں سب سے چھوٹے دہلی بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیوا ہیں۔
1947 کی تقسیم کے بعد سچدیوا خاندان مظفر گڑھ (اب پاکستان میں) سے ہجرت کر کے پرانی دہلی کے علاقے کالی مسجد میں واقع شنکر گلی میں آباد ہو گیا، جہاں انہوں نے اپنا کاروبار بھی قائم کیا۔ تقریباً 20 سال پہلے، جیسے ہی خاندان بڑھتا گیا، مسٹرسچدیوا میور وہار فیز 1 میں منتقل ہو گئے۔ان کی آخری ر سو مات کل 8 اپریل، صبح 10 بجے نگم بودھ گھاٹ پر ادا کی جائیں گی۔
ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی بی جے پی کے متعدد لیڈران اور معززین نے سچدیوا خاندان کی رہائش گاہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان میں مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا، ،اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا ،میئر سردار راجہ اقبال سنگھ، ممبرا ن پارلیمنٹ منوج تیواری اور محترمہ کمل جیت سہراوت، ایم ایل اے سردار ار وندر سنگھ لولی،اوم پرکاش شرما ،کیلاش گہلو ت، سنجے گوئل، ڈاکٹر انل گوئل، سردار تروندر سنگھ مارواہ،تر جما ن پروین شنکر کپور ،سید یاسر جیلانی ، سینئر لیڈروید ویاس مہاجن، متعدد ریاستی عہدیداران، اور ضلعی صد و ر دیپک گابا اور وجیندر دھاماسمیت بڑی تعداد میں پارٹی لیڈر اور کارکنان شامل ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *