
نئی دہلی، 8 اپریل(میرا وطن نیوز )
دہلی بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیوا کے 94 سالہ والد شیام لال سچدیوا کی آخری رسومات بدھ کی صبح ان کے پانچ بیٹوں نے دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر ادا کیں۔جن کا گزشتہ روز ایمس اسپتال میں علا ج کے دوران انتقال ہو گیا تھا۔اس دوران دہلی اور مرکزی سرکاروں کے وزراء،ایل جی اور سی ایم ،پا رٹی لیڈر،دہلی پو لیس اور انتظامیہ کے کئی معزز افسران، تجارتی اور شہری تنظیموں کے نمائندوں اور صحا فیوں نے بھی ان کی میت کو خراج عقیدت پیش کیا اور پھول چڑھائے۔
اس موقع پرایل جی ترنجیت سنگھ سندھو، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہو ترا، دہلی اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا، کابینہ کے وزراءسردار منجندر سنگھ سرسا اور رویندر اندراج، میئر سردار را جہ اقبال سنگھ، ممبر ان پارلیمنٹ منوج تیواری، رام ویر سنگھ بدھوڑی ، کملجیت سہراوت، اوربانسری سورا ج، دیانند جی ،سر د ار اروندر سنگھ لولی،پروین شنکر کپور اور سید یاسر جیلانی ایم ایل ایز، کونسلر، تنظیم عہد یداران، میڈیا سربراہا ن، ترجمان، پارٹی کے مختلف شاخوں اور محکموں کے سربراہان اور کنوینر، میڈیا تعلقات کے سربراہان، ضلعی صدور اور پارٹی کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی اور میت کو پھول چڑھائے۔
No Comments: