Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

تلنگانہ میں ہر 10 طلبہ والے سرکاری اسکول میں ایک ٹیچر کی تقرری کا فیصلہ

حیدرآباد :تلنگانہ کی کانگریس حکومت 1 سے 10 طلبہ والے ہر سرکاری اسکول میں ایک ٹیچر کی تقرری کرے گی۔ ریاستی حکومت نے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیچرس کی تقرری سے متعلق یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مقصد تمام سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔گزشتہ حکومت نے 2015 اور 2021 میں دو احکامات جاری کیے تھے۔ اس کے مطابق 0-19 طلبہ والے اسکول کے لیے ایک ٹیچر، 20 سے 60 طلبہ والے اسکول کے لیے دو ٹیچر اور 61 سے 90 طلبہ والے اسکول کے لیے تین ٹیچر کا تقرری کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے دفتر کی اطلاع کے مطابق موجودہ ریاستی حکومت نے معیاری تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے ہر اسکول میں طلبہ کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیچرس کے عہدے مختص کیے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *