Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

گیس سلنڈر کے بحران پرمودی سرکار کے خلاف کانگریس نے بی جے پی ہیڈکوارٹر کا گھیراو ¿ کیا

مودی کے ’امرت کال‘ میں گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ روایتی چولہے جلانے پر مجبور :یادو

نئی دہلی، 13 مارچ(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو کی قیادت میں پارٹی کارکنوں نے ایل پی جی گیس سلنڈ ر کے ملک گیر سطح پربحران سے نمٹنے میں ناکامی پر مودی سرکار کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے بی جے پی ہیڈ کوارٹر کا گھیراو ¿ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ مرکز ی سرکار حالات کا مقابلہ کرنے کے بجائے محض حالات سے سمجھوتہ کرنے والی سرکار بن گئی ہے۔ مودی کے ’امرت کال‘ (سنہری دور) میں گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ روایتی چولہے جلانے پر مجبور ہیں۔
گیس سلنڈر کا بحران پیدا کرنے والی بی جے پی کے ہیڈکوارٹر کا گھیراو ¿ کرنے سے پہلے ریاستی کانگریس کارکنان ریاستی دفتر میں جمع ہونے کے بعد بھاجپا ہیڈ کوارٹر کی طرف کوچ کیا۔حالانکہ دیویندر یادو کی قیا دت میں پارٹی لیڈروں اورکارکنوں کو پولیس نے آگے نہیں جانے دیا اور کارکنان کے مشتعل ہو نے پر یادو سمیت بڑی تعداد میں لیڈروں اور کارکنوں کو حراست میں لے کر آئی پی اسٹیٹ پولیس سٹیشن لے گئے، جہاں بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔مظاہرین میں ڈاکٹر نریندر ناتھ، انل بھاردواج، کنور کرن سنگھ، آصف محمد خان، سریندر کمار ، عبدالر حمن ، محمد عثمان، عبدالواحد قریشی بطور خاص موجود تھے۔
مظاہرے کے دوران دیویندر یادو اور کئی خواتین لیڈروں نے علامتی طور پر مٹی کے روایتی چولہے پر چا ئے اور روٹیاں تیار کیں تاکہ وزیر اعظم مودی کی ترقی کی رفتار کو اجاگر کیا جا سکے۔ مظاہرے میں موجود خواتین کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں مٹی کے چولہے اٹھائے مارچ کیا کارکنوں نے زبردست نعرے لگائے جیسے ’چولہا جلاو ¿، امرت کال مناو ¿!‘، ’بی جے پی آگئی- اور مہنگائی لائی!‘، ’مہنگی گیس بند کرو!‘، ’عو ام کو ریلیف فراہم کرو!‘، اور ’گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو۔’جبکہ وزیر پٹرولیم ہردیپ پوری کے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *