Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مٹیا محل اسمبلی حلقہ کے کانگریس لیڈرعاقل تنو اور فرید نے حامیوں کے ساتھ آپ کا دامن تھاما

آپ پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے دونوں کو ٹوپی اور پٹکا پہنا کرکے پارٹی میںکیا شامل

نئی دہلی، 7اپریل(میرا وطن نیوز )
دہلی میں کانگریس کے سینئر رہنما عاقِل ننّو اور فرید منگل کے روز اپنے حامیوں کے ساتھ عام آدمی پارٹی میں شامل ہو گئے۔آپ کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے دونوں لیڈروں کو پٹکا اور ٹوپی پہنا کر پارٹی کے خاندان میں شامل کیا۔ دونوں لیڈروں نے پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی جو بھی ذمہ داری دے گی، وہ اسے پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ نبھائیں گے۔ اس دوران سوربھ بھاردواج نے عاقِل ننّو، فرید اور ان کے حامیوں کو عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پربھاردواج نے ان دونوں کاپارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اروند کجریوال کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر ’آپ‘میں شامل ہوئے ہیں۔ دہلی میں کانگریس یونٹ کی کارکردگی سے دو نوں رہنما اور ان کے حامی ناراض تھے۔ ان کے شامل ہونے سے مٹیا محل اسمبلی حلقہ میں پارٹی مزید مضبو ط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس دہلی میں کہیں بھی عوامی مسائل پر سڑکوں پر نظر نہیں آتی، جبکہ عام آدمی پارٹی ہی وا حد جماعت ہے جو عوام کے ہر چھوٹے بڑے مسئلے کو اٹھاتی ہے اور سڑک سے لے کر ایوان تک بی جے پی حکومت کے خلاف جدوجہد کرتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *