Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ نے کشمیری گیٹ لداخ بدھ وہار علاقے میں فٹ اوور برج کا رکھاسنگ بنیاد

مقامی لوگوں کے روزمرہ کے مسائل کو حل کرنا ہماری ترجیح ہے: پرویش صاحب سنگھ

نئی دہلی، 5 مارچ(میرا وطن)
وزیر اعلیٰ نے جمعرات کوکشمیری گیٹ ،آﺅٹر رنگ روڈکے نزدیک لداخ بدھ وہار علاقے میں تقریباً 3 کر وڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے فٹ اوور برج (ایف او بی) کا سنگ بنیاد رکھا۔ ا س موقع پر ریکھا گپتا نے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کی جانب اہم قدم ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اس پل کی تعمیر سے لداخ بدھ وہار اور خانقاہ بازار جانے والے شہریوں کے لیے سڑ ک کو محفوظ طریقے سے کراس کرنے میں سہولت ہو گی، اس طرح یہ علاقہ مزید قابل رسائی ہو جائے گا۔
اس موقع پر چاندنی چوک کے ایم پی پروین کھنڈیلوال، کابینہ وزیر پرویش صاحب سنگھ اور دیگر لوگ مو جود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فٹ اوور برج کو مقامی لداخی فن تعمیر کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ یہ ڈھانچہ نہ صرف جدید سہولیات کا حامل ہے بلکہ خطے کی ثقافتی شناخت اور روایات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پل پر لفٹیں بھی لگائی جائیں گی، جو بزرگو ں، معذوروں اور حاملہ خواتین کو خصوصی سہولت فراہم کرے گی۔
اس موقع پر وزیر پی ڈبلیو ڈی پرویش صاحب سنگھ نے کہا کہ لداخ بدھ وہار علاقے میں تعمیر کیا جا رہا فٹ اوور برج رہائشیوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس کی تعمیر سے مقامی باشندوں، زائرین اور بازار میں آنے والوں کو خاصی راحت ملے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *