Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دوارکا میں یشو بھومی میں منعقد ’یشوتسو 2026 – اختتامی تقریب اور ایو ارڈز کی تقسیم تقریب منعقد

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے وزیر تعلیم آشیش سود کی موجودگی میں 1200طلباءمیں لیپ ٹاپ تقسیم کئے

نئی دہلی، 28 مارچ(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتہ کو دوارکا میں یشو بھومی میں منعقدہ ’یشوتسو 2026 – اختتامی تقریب اور ایو ارڈز کی تقسیم‘میں شرکت کرکے ہونہار طلباءاور کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا۔ انہو ں نے تعلیم میں شاندا ر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 1200 اعلیٰ درجے کے طلباءمیں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ اس کے علاو ہ دہلی اسپورٹس مہاکمبھ2025-26 کے جیتنے والے کھلاڑیوں کو بھی نوازا گیا۔ اس ایونٹ میں ہزارو ں کی تعداد میں شرکاءنے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے 10ویں اور 12 ویں کلاس کے 222 ہونہار طلباءکے ساتھ ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 34 اسکولوں کو بھی اعزا ز سے نوازا ۔
اس موقع پرریکھا گپتا نے کہا کہ یہ کامیابیاں نہ صرف طلباءکی محنت کا نتیجہ ہیں بلکہ یہ ان کے اساتذہ او ر والدین کی طرف سے فراہم کردہ رہنمائی کا بھی ثبوت ہیں۔یہ محض ایوارڈز تقسیم کر نے کا موقع نہیں ہے بلکہ نوجوان صلاحیتوں کی محنت، لگن اور کامیابیوں کا جشن ہے۔ دہلی سرکار کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم اور کھیل کے دونوں شعبوں میں یکساں مواقع فراہم کرنا ہے، جس سے وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے قابل بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر طالب علم کو معیاری تعلیم، جدید وسائل اور مواقع تک رسائی حاصل ہو۔اس ایونٹ نے 25ہزار سے زائد کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا اور ایک متحرک کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے کام کیا۔
وزیر تعلیم آشیش سودنے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اولمپک تمغہ جیتنے والوں کے لیے 7 کر وڑ، 5 کروڑ اور 3 کروڑ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کا مقصد محض تقریبات کا انعقاد نہیں بلکہ نوجوانوں میں جیت کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *