قومی خبریں

خواتین

یوپی ضمنی انتخاب کے لیے6 سماجوادی پارٹی امیدواروں کا اعلان

سیسامئو اسمبلی سیٹ سے نسیم سولنکی، پھول پور سے مصطفیٰ صدیقی، ملکی پور سے اجیت پرساد، کٹہری سے شوبھاوتی ورما اور منجھوا سے ڈاکٹر جیوتی بند کو امیدوار بنایا گیا

سماجوادی پارٹی نے اتر پردیش میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے 6 سیٹوں پر امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو نے کرہل سیٹ پر تیج پرتاپ کو اتارا ہے۔ اکھلیش اس سیٹ سے 2022 میں رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ جب وہ لوک سبھا انتخاب 2024 میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تو یہ سیٹ خالی ہو گئی تھی۔سماجوادی پارٹی نے بدھ کے روز امیدواروں کی جو فہرست جاری کی ہے، اس کے مطابق سیسامئو اسمبلی سیٹ سے نسیم سولنکی، پھول پور سے مصطفیٰ صدیقی، ملکی پور سے اجیت پرساد، کٹہری سے شوبھاوتی ورما اور منجھوا اسمبلی سیٹ سے ڈاکٹر جیوتی بند کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے جن 6 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا ہے، اس میں دو سیٹیں ایسی ہیں جہاں پر بی جے پی نے 2022 اسمبلی انتخاب میں جیت حاصل کی تھی۔ یہ دو سیٹیں پھول پور اور منجھواں ہیں۔ ان دونوں ہی سیٹوں پر انڈیا اتحاد میں شامل کانگریس اپنی دعویداری پیش کر رہی تھی، لیکن اب سماجوادی پارٹی نے امیدواروں کا اعلان کر مقابلے کو دلچسپ بنا دیا ہے۔
واضح رہے کہ اتر پردیش کی 10 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہونا ہے۔ ضمنی انتخاب کے لیے سماجوادی پارٹی نے 6 امیدواروں کی جو فہرست جاری کی ہے، اس میں پی ڈی اے کو ترجیح دی گئی ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بقیہ 4 اسمبلی سیٹوں پر کانگریس اپنے امیدوار کھڑے کر سکتی ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں ابھی تک کچھ بھی واضح بیان کسی پارٹی کی طرف سے نہیں آیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *