Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

انڈین یوتھ کانگریس کے ایک وفد نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا

ہندوستان میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی سے تعزیتی کلمات کہے

نئی دہلی، 13 مارچ(میرا وطن نیوز )
انڈین یوتھ کانگریس (آئی وائی سی )کے ایک وفد نے جمعہ کوایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خا منہ ا ی کی شہادت پرنئی دہلی واقع ایران کلچر ہاﺅس پہنچ کر ہندوستان میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائند ے ڈا کٹر عبد المجید حکیم الہٰی سے تعزیتی کلمات کہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔اس دوران اظہار تعز یت پیش کرنے والوں میں آئی وائی سی میڈیا انچارج آسام اینڈ آفس رضا احمد ،آئی وائی سی سکریٹر ی کو انچار ج گجرات منپریت سنگھ اور آئی وائی سی سکریٹری کو انچارج بہار پنیت سنگھ شامل تھے۔
اس موقع پرآئی وائی سی کے ترجمان رضا احمدنے یوتھ کانگریس کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ ہمدردی اوراظہار تعز یت کیا۔انہوں نے ایران پرہونے والے حالیہ حملوں میں ایرانیو ں خاص کرمعصوم اسکولی بچیوں کو شہید کئے جانے پر دلی غم اور افسوس کا اظہار کیا ۔رضا احمد نے اس مو قع پر ایرانی قوم کے صبر و عظم اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا جو صہیونی امریکہ اور اسرائیل کے ظلم و جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں ۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *