قومی خبریں

خواتین

بہارکےمظفر پور میں اسکولی بچوں سے بھری کشتی باگمتی ندی میں غرقاب

مقامی لوگوں کی مدد سے18بچوں کو باہر نکالا گیا ، کچھ نے تیر کر اپنی جان بچائی،دس لاپتہ

مظفر پور: بہار کے مظفر پور میں آج صبح اسکولی بچوں سے بھری کشتی باگمتی ندی میں ڈوب گئی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے 18 بچوں کو باہر نکالا گیا ہے، جن میں سے کچھ نے تیر کر اپنی جان بچائی۔ جبکہ تقریباً 12 بچے اب بھی لاپتہ ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کشتی میں 32افراد سوار تھے۔ تاہم ابھی تک کوئی بھی واضح اعداد و شمار کے بارے میں کچھ نہیں کہہ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بینی آباد او پی علاقہ کے مدھور پٹی گھاٹ کے قریب پیش آیا۔ لاپتہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ مقامی غوطہ خور بھی بچوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ کشتی پر کچھ خواتین بھی سوار تھیں، تاہم ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ واقعے کے حوالے سے ملاح نے بتایا کہ وہ کشتی پر لوگوں کو لا رہا تھا کہ اچانک رسی ٹوٹنے سے یہ واقعہ پیش آیا۔ ملاح کے مطابق کشتی میں تقریباً 32 افراد سوار تھے۔ اس نے کہا کہ اب بھی کئی لوگ لاپتہ ہیں۔ کچھ لوگوں کے مطابق کشتی پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے دوبی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *