بنگلورو۔ نائب وزیر اعلٰی ڈی کے شیوا کمار کی موجودگی میں بنگلورو میں جے ڈی ایس او ربی جے پی کے 15اہم قائدین اور سابق کارپوریٹرس نے برسراقتدار کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔یہاں پارٹی دفتر میں بھارت جوڑ وایڈیٹوریم کے اندر اس تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ ان قائدین میںسابق ڈپٹی میئر ایل سرینواس‘ پرساد بابواور سابق تعلقہ پنچایت رکن انجنا اپا ہم قائدین میں شامل تھے۔شیو ا کمار نے انہیں پرچم تھمایا اور پارٹی میں شامل کیاہے۔
بنگلورو میں یشونت پور او رآر آر نگر حلقوں سے بی جے پی اور جے ڈی ایس لیڈران کو کھینچنے کے بعد کانگریس کی جانب سے یہ تیسرا بڑا اپریشن تھا۔کانگریس میں شامل ہونے کے بعد سرینواس نے کہاکہ وہ 33سالوں سے بی جے پی کے لئے کام کررہےتھے۔شیو اکمار نے کہاکہ پدمانابھا نگر حلقہ میں بنگلور سٹی کارپوریشن پر اقتدار حاصل کرنے کے پس پردہ ایک بڑی طاقت کے طور پر کام کرنے والے بی جے پی او رجے ڈی ایم لیڈران اب کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا بی جے پی قائدین کا سلوک ان کے ساتھ ٹھیک نہیں تھا اس لئے انہوں نے اب ہمارا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ انہوں نے کھل کر کہا ہے کہ وہ پارٹی کو مضبوط بنانے کے اقدامات اٹھائیں گے۔وہ مجوزہ بی بی ایم پی انتخابات او رلوک سبھ انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیو اکمارنے پارٹی کی اعلی کمان کو کرناٹک سے 20سے زائد لوک سبھا سیٹوں پر جیت دلانے کا بھروسہ دلایاہے۔
No Comments: