Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کشمیر یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت ریاست کے 110 طلباءنے ایوان کی کارروائی دیکھی

نوجوانوں کی موجودگی ہمیں ایوان کے وقار معیارات کو برقرار رکھنے کی یاد دلاتی ہے: اسپیکر

نئی دہلی، 25 مارچ(میرا وطن نیوز)
دہلی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران ’کشمیر یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت ایوان میں جموں و کشمیر کے 110 نوجوان کا خیر مقدم کیا گیا۔ اسپیکر وجیندر گپتا نے کہا کہ ایوان میں طلبا کی موجودگی ہمارے ملک کے نوجوانوں کو جمہوری ادا روں کے کام سے جوڑنے کی طرف ایک بامعنی قدم کی نشا ند ہی کرتی ہے۔ یہ ہمارے اراکین کے لیے اپنے طرز عمل میں وقار، نظم و ضبط اور ذمہ داری کے احساس کو برقرار رکھنے کے لیے ایک یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔
آج دہلی اسمبلی نے کے وائی ای پی کے تحت 2025-26 کے تحت سات اضلاع — بشمول اننت نا گ، بڈگام، بارہمولہ، کپواڑہ، بانڈی پورہ، سری نگر، اور پلوامہ کے طلباءنے ایوان کی کارروائی دیکھی ۔ اس اقدام کا اہتمام نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند نے ’میرا بھارت‘ کے تعا ون سے کیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *