Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

تاج محل میں خاتون کے ذریعے جل ابھیشیک کی کوشش ناکام

اضافی پولیس فورس بلا کر کاونڑ کو نگر کے راجیشور مندر میں چڑھوا دیاگیا

آگرہ: ساون مہینے کے دوسرے پیر کو کاس گنج سے کانوڑ لے کر ہندو مہاسبھا ضلع صدر خاتون مورچہ میرا راٹھور تاج محل کے نزدیک پہنچ گئی اور تاج محل کو تیجو مہالئے بتاتے ہوئے وہاں جل ابھیشیک کرنے کو بضد ہوگئی۔پولیس نے خاتون کو بیریکیڈنگ پر ہی روک لیابعد میں اضافی پولیس فورس بلا کر کاونڑ کو نگر کے راجیشور مندر میں چڑھوا دیاگیا۔تاج محل کے مغربی گیٹ سے پہلے پولیس بیریکیٹنگ پر صبح ساڑھے چھ بجے شرو ہوا یہ معاملہ ڈھائی گھنٹے طول پکڑتا رہا۔کانوڑ لے کر پہنچی خاتون کی حمایت میں ہندوواہنی لیڈر بھی پہنچ گئے۔اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے ترجمان سنجے جاٹو نے بتایا کہ کانوڑ لانے والی خاتون میرا راٹھو ہندو مہا سبھا کی ذمہ داری ہے۔پولیس انتظامیہ نے سپریم کورٹ کی ہدایت کا حوالہ دیتے ہوئے خاتون کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ سنجے جاٹ نے بتایا کہ اس سے پہلے پولیس انتظامیہ نے رات میں انہیں مہا سبھا کی ضلع صدر مینا دیوار کر سمیت دیگر ذمہ داروں کو ان کے گھروں میں ہی نظر بند کردیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *