Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اللہ پر توکل، یقین،ایمان اور اعتماد ایران کی کامیابی کا اصل سرمایہ

مسجد باب العلم میں منعقد مجلس میںمولانا ابو القاسم رضوی کا خطاب

نئی دہلی ،8اپریل (میرا وطن نیوز )
ایران کو اپنی بصیرت افروز قیادت، باہمت ملت اور وفادار و بہادر افواج کو برکت سے یقیناً دفاعی محاذ پر چالیسویں روز عظیم الشان اور تاریخی کامیابی نصیب ہوگی۔ان خیالات کا اظہار دنیائے اسلام کے معروف و معتبر اسکالر حجتہ الاسلام و المسلمین الحاج سید ابو القاسم رضوی، صدر شیعہ علماءکاو ¿نسل، آسٹریلیا و نیوزی لینڈر نے مسجد باب العلم، جامعہ نگر، اوکھلا میں مولانا سید محمد عون نقوی کے والدین اور ہمشیرہ کے ایصال ثواب کے لیے منعقد مجلس سید الشہداءمیں کیا۔
خطیبِ مجلس نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے، جس کا انکار کسی مذہب یا نظریے کا پیروکار نہیں کر سکتا۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق یہ دنیا فانی اور ایک امتحان گاہ ہے، جہاں ہر ذی روح کو مقررہ مدت کے بعد موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ موت کے بعد ذرّہ برابر اعمالِ خیر و شر کا حساب ہوگا اور انسان کو اس کے اعمال کے مطابق جزا و سزا دی جائے گی۔ لہٰذا عقلمند اور باشعور وہی ہیں جو اس عارضی زندگی میں اپنی دائمی کامیابی کی فکر اور تیاری کریں۔آخر میں مصائبِ کربلا بیان کیے گئے اور ایک پراثر و رقت انگیز انداز میں دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔
مجلس کا آغاز مولانا طالب حسین نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا، جبکہ سوز و مرثیہ خوانی صابر حسین چرتھا ولی و ہمنوا، پیش خوانی بزرگ شاعر امیر حیدر نانانوتی اور نظامت کے فرائض معروف شاعر ارمان عارفی چرتھاولی نے انجام دیے۔مجلس میں مولانا سید محمد علی عون نقوی، مولانا سید انتخاب زیدی، مولانا سید تمیز الحسن رضوی، مولانا طا لب حسین، اسلامی اسکالر و خطیب سید قمر عباس قنبر نقوی سرسوی، مولانا سید حیدر زیدی، مولانا سید مہد ی، مولانا شیخ عارف مبارک پوری، مولانا مرزا عمران علی سانکھنوی سمیت جملہ شعبہائے زندگی کے ممتا ز افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *