ترواننت پورم: کیرالہ میں نپاہ وائرس کے باعث 24 سالہ شخص کی موت کے بعد کھلبلی مچ گئی ہے۔ کورونا کے دور کی یاد تازہ کرتے ہوئے، کیرالہ حکومت نے ملپورم ضلع میں متعدد کنٹینمنٹ زون قائم کر دیئے ہیں اور یہاں پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ ملپورم ضلع کی دو پنچایتوں کے پانچ وارڈوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے اور لوگوں کو بڑے اجتماع سے پرہیز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
‘نپاہ’ وائرس کے تیزی سے بڑھتے معاملے کو دیکھتے ہوئے ضلع افسران نے کنٹینمنٹ زون میں دکانیں شام 7 بجے تک بند کرنے کو کہا ہے۔ ساتھ ہی اس کے تحت آنے والے سنیما ہال، اسکول، کالج، مدارس، آنگن باڑی اور ٹیوشن سنٹر بھی بند رہیں گے۔ شادیوں میں مہمانوں کی تعداد محدود رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ علاقے میں لوگوں کو لازمی طور پر ماسک پہننے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 175 افراد کو فوت ہونے والے شخص کے رابطے میں آنے کی وجہ سے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

No Comments: