سمستی پور:بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ کرپوری ٹھاکر کوآج ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ کرپوری ٹھاکر کو بعد از مرگ بھارت رتن سے نوازے جانے پربہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہاہےکہ “کرپوری ٹھاکر نے سماج کے ہر طبقے کے لیے کام کیاہے۔ خاص طور سے شراب بندی اور تعلیم کے میدان میں ان کی حصہ داری بہت اہم ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان کا نام پورے ملک میں مشہور ہے۔ ہم پہلے ہی ان کے لیے بھارت رتن کا مطالبہ کیا تھاجو اب پورا ہو چکا ہے۔کرپوری ٹھاکر کو بعد از مرگ بھارت رتن سے نوازے جانے پر، ان کی پوتی ڈاکٹر جاگرتی نے کہاکہ “انہیں بہت اچھا لگ رہا ہےاوروہ بہت فخر محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ میری پیدائش سے پہلے ہی دنیا سے چلے گئے لیکن انہوں نے اپنے والدین سے ان کے بارے میں سنا ہےکہ وہ کتنے عظیم رہنما تھے اور غریبوں کےلیڈر تھے ۔
No Comments: