قومی خبریں

خواتین

آئندہ27 جنوری تک سردی اور گھنی دھند سے راحت کی امید نہیں

پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی اور اتر پردیش کے لیے ریڈ الرٹ جاری

نئی دہلی :ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 24 جنوری کو پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی اور اتر پردیش کے لیے شدید سردی اور گھنی دھند کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ راجستھان اور بہار کے لیے اورنج الرٹ اور ہماچل، اتراکھنڈ، مغربی بنگال کے گنگا کنارے اور شمال مشرقی ہندوستان کی ریاستوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 27 جنوری تک مختلف ریاستوں میں دھند اور سردی کے حوالے سے اورنج اور یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی دن بھر برقرار رہے گی تاہم خاص طور پر رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *