Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

یوم حسین کا مقصد ہم اپنے آپ کو امام حسین کا پیروکار بنائیں:پروفیسر مظہر آصف

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں یومِ حسین کی بامقصد و ہمہ جہت تقریب:علمی، فکری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی شاندار مثال

نئی دہلی،2فروری (میرا وطن)
حسین ڈے ایسوسی ایشن، جامعہ طلبہ کے زیر اہتمام جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈاکٹر ایم اے انصاری آڈیٹو ریممیں یومِ حسینؑ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقا د کیا گیا۔ جس میں مختلف مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والی ممتاز علمی، سماجی، سیاسی اور ثقافتی شخصیا ت کے علاوہ اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز جامعہ کے طالب علم سید محمد ہادی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ جس کے بعد شعبہ ¿ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسرچ اسکالر فیروز احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا اور معزز مہمانو ں کی خدمت میں شال، مومنٹو اور گلدستے پیش کیے گئے۔ پروگرام کی نظامت پروفیسر ناشر نقوی نے انجام دی۔
اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر مظہر آصف نے اپنی صدارتی تقریر نہایت فصیح، بلیغ انداز میں خداوند عالم کی حمد و ثنا کے بعد بنی کریم اور ان کی آل پر درود و سلام بھیجا، بعد از آں ایک فکری خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کو مظلوموں کی آہ، دردمندوں کے درد اور بے یار و مددگار انسانوں کی مدد میں تلاش کرو۔ طلبا کو نصیحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدین کی نافرمانی، رشتہ داروں سے قطع تعلقی اور پڑوسیوں سے بے اعتنائی کے ساتھ خود کو حسینی کہلانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔
پروفیسر مظہر آصف نے علم و معرفت کو حضرت علیؑ سے محبت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ علم رکھتے ہیں اور اپنے اردگرد علم سے محروم افراد تک اسے نہیں پہنچاتے تو علی سے محبت کا دعویٰ ادھورا ہے ۔وائس چانسلرنے طلبہ کو حسد، بغض اور عداوت سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ یومِ حسین کا سب سے بڑا پیغام یہ ہے کہ’ہم یہ عہد کریں کہ اپنے جسم کے کسی بھی حصے سے کسی بھی مخلوق خدا کو تکلیف نہیں دیں گے‘۔
لداخ سے ممبر پارلیمنٹ حاجی حنیفہ جان نے اپنے خطاب میں امام حسین کو زندہ ضمیر، انقلابی فکر اور انسا نی اقدار کا معیار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ انسانیت کی یونیورسٹی ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کردار سازی اور سماجی شعور پر زور دیا۔ پروگرام کے مہمان ِ ذی وقار ایران کے کلچرل کا ¶نسلر ڈاکٹر فریدالدین فرید عصر نے یومِ حسین کے انعقاد پر جامعہ،بالخصوص وائس چانسلرپروفیسر مظہر آصف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرو گرام اہلِ بیت کے تئیں ایک عظیم فکری و تہذیبی خدمت ہے، جس کی وجہ سے انہیںتاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سنی تھیولوجی شعبہ سے وابستہ ڈاکٹر ریحان اختر قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایک حسن اتفاق یا روحانی ربط ہے کہ آج ہی کے دن علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں علی ڈے منایا جا رہا ہے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں وائس چانسلر کی قیادت میں حسین ڈے منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اہلِ بیت کی عظمت کو قرآن کریم میں مختلف مقامات پر بیان فرمایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امام حسین وہ عظیم ہستی ہیں جن کے کانوں میں کائنات کی سب سے پاکیزہ شخصیت، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے اذان دی اور جن کی پہلی غذا نبی کریم ﷺ کا لعابِ دہن تھا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین کی حیات مبارکہ کا ہر پہلو درس آموز ہے اور کربلا محض میدانِ شہادت نہیں بلکہ ایک مکمل مکتب فکر ہے۔
اسلامک اسکالر مولانا سید کلب رشید رضوی نے کہا کہ کربلا نے رنگ و نسل، غلام و آقا، اور مسلم و غیر مسلم کے تمام امتیازات کو ختم کر دیا۔ مولانا نے اتحاد اور بھائی چارے پر زور دیا۔ ہندوستان کی مشترکہ تہذیب میں امام حسین کی محبت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہی وہ سرزمین ہے جہاں گاندھی بھی‘حسین زندہ باد’کہنے سے نہیں ہچکچاتے۔سرو دھرم خواجہ مندر، ہوشیارپور (پنجاب) کے صدر صوفی راج جین نے پنجتن کی غلامی کو انسان کے لیے عزت و وقار کا تاج قرار دیا اور کہا کہ امام حسین کی ہند کی جانب نسبت ہندوستان کی روحانی عظمت کی دلیل ہے۔
صدر شعبہ ¿ سوشیالوجی، جامعہ پروفیسر عزرا عابدی نے طلبہ کو اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے حدیثِ نبوی ﷺ کا حوالہ دیا کہ ”امام حسینؑ کی شہادت مومنین کے دلوں میں ایسی حرار ت پیدا کرے گی جو کبھی ختم نہیں ہوگی۔‘ فراست باقری،ایڈیٹر، یم ٹائمس، حیدرآباد نے امام حسین ؑ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آپ کو ملتوں کے درمیان اتحاد کی بہترین مثال قرار دیا۔
اس کے ساتھ منظوم نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔ علاوہ ازین رضوان امروہوی اور معروف شاعر بھون شرما امروہوی نے بھی اما م حسین کی بارگاہ میں منظوم نظرانہ ¿ عقیدت پیش کیا۔آخر میں اس پروگرا م کے کوآرڈی نیٹر صدر شعبہ ¿ فارسی، جامعہ ، پروفیسرسید کلیم اصغر نے وائس چانسلرپروفیسر مظہر آصف ، رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مہمانانِ گرامی، جامعہ انتظامیہ، ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر، پروکٹور یل ٹیم، سیکیورٹی ایڈوائزر، شعبہ ¿ باغبانی، اساتذہ، طلبہ اور تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا اختتام قو می ترانے کے ساتھ ہوا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *