قومی خبریں

خواتین

وزیر اعظم حقیقی مسائل کو چھوڑکرہندو مسلم پر بحث میں مصروف ۔تیجسوی

آر جے ڈی لیڈر نے پوچھا کہ مردم شماری میں تاخیر کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا جائے

پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس بار لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران وہ مہنگائی اور بے روزگاری جیسے حقیقی مسائل کو چھوڑکر وہ صرف ہندو مسلم پر بحث شروع کرنے میں مصروف ہیں۔جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یادو نے 1950 سے 2015 تک ملک میں ہندو آبادی میں 7.8 فیصد کی کمی اور مسلم آبادی میں تقریباً 5 فیصد کا اضافہ ظاہر کرنے والی رپورٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ نریندر مودی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری 2021 میں ہونا تھی لیکن اس میں تاخیر ہوئی، اس کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا جائے۔
حزب اختلاف کے رہنما نے کہاکہ “مردم شماری کے بغیر کوئی اس حقیقت کو کیسے قبول کر سکتا ہے کہ ہندو آبادی میں کمی آئی ہے اور مسلم آبادی میں اضافہ ہوا ہے؟ وزیر اعظم مودی کے پاس لوک سبھا میں جاری اپنی مہم میں حقیقی مسائل پر بات کرنے کا کوئی دلچسپی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وعدے کے باوجود 2014 سے ہر سال نوجوانوں کو 2 کروڑ نوکریاں نہیں دی گئیں جبکہ مہنگائی میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے بہار کو خصوصی درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن بہار میں انتخابی مہم کے دوران اپنی تقریروں میں اس مسئلہ پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ انہوں نے مودی کو مشورہ دیا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران حقیقی مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے بجائے مفاد عامہ کے مسائل پر بات کریں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *