قومی خبریں

خواتین

بنگلہ دیش کے رکن پارلیمنٹ انوارالعظیم انار کے قتل میں ملوث شخص گرفتار

لاش کے ٹکڑے کراسے ٹھکانے لگانے میں دیگر ملزمین کی مد د کرنے کے جرم کا اعتراف

کولکتہ: مغربی بنگال سی آئی ڈی نے بنگلہ دیش کے رکن پارلیمنٹ انوارالعظیم انار کے قتل میں ملوث ہونے سے متعلق الزام میں ریاست کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بونگاؤں علاقہ سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ایک افسر نے دعویٰ کیا کہ پیشہ سے قصائی اس شخص نے پوچھ تاچھ کے دوران اعتراف کیا ہے کہ اس نے لاش کے ٹکڑے کرنے میں دیگر ملزمین کی مدد کی تھی اور اس کے بعد اعضاء کو الگ الگ مقامات پر ٹھکانے لگایا تھا۔کولکاتا سے 13 مئی کو لاپتہ ہونے والے بنگلہ دیش کے جھنائیداہ 4 علاقہ سے عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ انوارالعظیم انار کے قتل کی تصدیق بنگال پولیس نے بدھ کے روز کی تھی۔ افسر نے کہا کہ مغربی بنگال سی آئی ڈی کی ٹیم جمعہ کو گرفتار شخص کو بھانگر علاقہ میں لے گئی جہاں جسم کے کٹے ہوئے حصوں کو پلاسٹک کی تھیلیوں میں ڈال کر الگ الگ مقامات پر پھینکا گیا تھا۔
ولیس افسر نے بتایا کہ ’’ملزم ایک بنگلہ دیشی شہری ہے اور پیشے سے قصائی ہے۔ اس نے غیر قانونی طریقے سے ہندوستان میں داخلہ حاصل کیا تھا اور پانی اصل پہچان چھپا کر ممبئی میں رہائش پذیر تھا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’انار کے قتل کی سازش کے تحت قصائی کو کچھ مہینے پہلے کولکاتا بلایا گیا تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ان چار لوگوں کی مدد کی تھی جنھوں نے فلیٹ کے اندر سیاسی لیڈر کا قتل کیا تھا۔ اس نے جسم سے خال اتارنے اور لاش کے ٹکڑے کرنے میں ان کی مدد کی تھی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *