Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پارلیمنٹ میں خود سوزی کرنا چاہتے تھے ملزمین

دراندازی کے الزام میں گرفتار افراد کا پولیس پوچھ تاچھ کے دوران حیرت انگیز انکشاف

نئی دہلی :پارلیمنٹ میں دراندازی کرنے والے ملزمین نے پولیس پوچھ تاچھ کے دوران حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔ ملزمین نے بتایا کہ انھوں نے پارلیمنٹ میں خود کو نذرِ آتش کرنے کا منصوبہ بھی بنایا تھا۔ ساتھ ہی پارلیمنٹ میں پرچہ پھینکنے کے عمل پر بھی غور کیا گیا تھا۔ حالانکہ بعد میں انھوں نے ان دونوں متبادل کو چھوڑ دیا اور آخر میں پارلیمنٹ میں گھس کر اسموک کینسٹر سے رنگین دھواں چھوڑنے پر اتفاق قائم ہوا۔دہلی پولیس افسران نے ہفتہ کے روز بتایا کہ ملزمین نے پوچھ تاچھ کے دوران جانکاری دی کہ وزیٹرس گیلری سے لوک سبھا چیمبر میں کودنے کا منصوبہ طے کرنے سے پہلے انھوں نے کئی دیگر متبادل پر بھی غور کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے ملزمین نے اپنے جسم پر فائر پروف جل لگا کر پارلیمنٹ ہاؤس میں خود کو آگ لگانے کے منصوبہ پر غور کیا تھا، لیکن بعد میں یہ ارادہ ترک کر دیا۔ اس کے علاوہ ملزمین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پرچہ پھینکنے کا بھی منصوبہ بنایا تھا لیکن پھر آخر میں انھوں نے لوک سبھا میں اسموک کینسٹر سے رنگین دھواں چھوڑنا طے کیا اور بدھ کے روز یہی عمل انجام دیا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *