ممبئی :مہاراشٹر کے بیڈ ضلع میں ایک مسجد کی دیوار پر دوسرے طبقہ کا مذہبی نعرہ لکھے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس سے علاقے میں کشیدگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے یہ بدمعاشی کی ہے جس کی خبر ملتے ہی پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ناراض لوگوں سے پولیس نے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔واقعہ 25 مارچ کا ہے جب بیڈ واقع مجلگاؤں کے مرکزی مسجد کی دیوار پر کسی شخص نے ’شری رام‘ لکھ دیا۔ جب اس پر مسلم طبقہ کی نظر پڑی تو وہ شدید ناراض ہوئے اور اس سلسلے میں پولیس سے شکایت کی۔ ایس ڈی پی او دھیرج کمار نے پیر کے روز اس سلسلے میں بیان بھی دیا جس میں انھوں نے کہا کہ ’’آج (25 مارچ) مہاراشٹر کے بیڈ میں ایک مسجد کی دیوار پر ’شری رام‘ نعرہ لکھا تھا۔ اس تعلق سے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ملزمین کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔
دھیرج کمار کی ایک ویڈیو بھی اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں وہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ ’’شام تقریباً 5 بجے کچھ سماج دشمن عناصر نے مسجد کی دیوار پر شری رام لکھ دیا۔ ہم نے دفعہ 295 (قصداً کسی عبادت والی جگہ کو نقصان پہنچانے یا ناپاک کرنے کے لیے) کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ ہم مجرم کا پتہ لگا رہے ہیں۔ ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا جائے گا۔
No Comments: