نئی دہلی : جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی ہے۔ کورٹ نے ہیمنت سورین کی عبوری رہائی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ وہ انتخابی مہم کے لیے جیل سے باہر آنا چاہتے ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی ہے، اب آپ اگلے ہفتے اس پربحث کریں۔
دراصل ہیمنت سورین نے ہائی کورٹ کے فیصلے میں تاخیر کی بنیاد پر اپنی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، لیکن 3 مئی کو ہائی کورٹ نے ان کی گرفتاری کو صحیح ٹھہرا دیا تھا۔ ہیمنت سورین کو جنوری میں رانچی میں ایک اراضی گھوٹالہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت سے وہ عدالتی حراست میں ہیں۔ گرفتاری کے بعد سورین نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ہیمنت سورین نے عدالت سے کہا کہ جس کیس میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے وہ شیڈول آفنس کا نہیں ہے۔ ان کے خلاف پیسوں کی ہیرا پھیری کا کوئی کیس نہیں بنتا ہے۔ سورین کا کہنا ہے کہ رانچی اراضی گھوٹالے کی جس متنازعہ زمین کی بات ہو رہی ہے ان دستاویزات میں ان کے نام کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
No Comments: