قومی خبریں

خواتین

الیکٹورل بانڈز پرایس بی آئی کو سپریم کورٹ کی پھٹکار

عدالت نے کہا کہ ابھی تک الیکٹورل بانڈز کے منفرد شناختی نمبر کا انکشاف کیوں نہیں کیا

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے الیکٹورل بانڈز کے معاملے پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کو ایک بار پھر سخت پھٹکار لگائی ہے۔ سپریم کورٹ نے ایس بی آئی سے پوچھا کہ ہمارے حکم کے باوجود ایس بی آئی نے ابھی تک الیکٹورل بانڈز کے منفرد شناختی نمبر کا انکشاف کیوں نہیں کیا۔ چیف جسٹس، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا، ‘جب اس معاملے میں ہمارا حکم پہلے ہی واضح ہے تو ایس بی آئی ڈیٹا کیوں جاری نہیں کر رہا ہے۔’
سی جے آئی، جسٹس چندرچوڑ نے یہ بھی کہا، ‘ایس بی آئی کا رویہ ایسا ہے کہ عدالت کو بتانا چاہیے کہ کیا انکشاف کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ انتخابی بانڈز سے متعلق تمام معلومات، جو آپ کے پاس ہیں، ظاہر کی جائیں۔سی جے آئی نے ایس بی آئی کے وکیل ہریش سالوے سے کہا، ‘ہم چاہتے تھے کہ ایس بی آئی ب کچھ منظر عام پر لانا ہوگا ۔ ایس بی آئی عض چیزیں منتخب کرکے شیئر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ ہمیں امید تھی کہ ایس بی آئی کا رویہ عدالت کے تئیں صاف اور منصفانہ ہو گا۔ جب ہم نے تمام تفصیلات کہا تو ہمارا مطلب تمام تفصیلات سے ہے۔ بانڈ نمبر کیوں ظاہر نہیں کیا گیا؟

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *