
نئی دہلی،14مارچ (میرا وطن نیوز)
جنوب مشرقی ضلع کی ضلع سطح کی پولیس کمیٹی کی میٹنگ ہفتے کوجنوبی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ جس میں بدر پور پولیس اسٹیشن کو ’بہترین پولیس اسٹیشن‘کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ اراکین نے بنیادی طور پر ٹریفک سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا، اور پولیس نے انہیں یقین دلایا کہ اس سلسلے میں اقدامات کیے جائیں گے۔
میٹنگ میں مقامی ایم ایل اے نیتاجی رام سنگھ، ایم ایل اے شیکھا رائے، ڈی ایم ساو ¿تھ ایسٹ شراون بگاڑیہ، ڈی سی پی ساو ¿تھ ایسٹ ڈاکٹر ہیمنت تیواری، ڈی سی سنٹرل زون،ایم سی ڈی شاشوت سوربھ ، ڈی سی پی ٹریفک سندیپ گپتا، اور تمام اے سی پی اور ضلع کے ایس ایچ اوز موجود تھے۔ اس کے علاوہ سنٹرل زون کی چیئرپرسن یوگیتا سنگھ، کونسلر ہیم چند گوئل، کونسلر راج پال سنگھ، کونسلر منجو راجو نرمل، کونسلر ممتا، اور کونسلر سردار کنور ارجن سنگھ مارواہ وغیرہ موجود تھے۔
میٹنگ کے دوران، کمیٹی کی جانب سے بدھوری نے جنوب مشرقی ضلع کے ڈی سی پی، ڈاکٹر ہیمنت تیوا ر ی، اور بدر پور پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او، اشوک کمار کو مبارکباد دی۔ اراکین نے ضلع کے اندر منشیا ت کے کاروبار کے خلاف پولیس کے کریک ڈاو ¿ن کو سراہا لیکن اس سلسلے میں مسلسل مہم چلانے کی ضرو رت پر زور دیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ بعض علاقوں میں ایسی غیر قانونی سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں ۔ مزید برآں، ٹریفک پولیس اہلکاروں کی کمی کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے اراکین نے نشاندہی کی کہ ضلع کے کئی حصوں میں مسلسل ٹریفک کی بھیڑ رہتی ہے۔ تمام افسروں نے اراکین کو یقین دلایا کہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
No Comments: