قومی خبریں

خواتین

شہید پولیس آفیسر مسرور احمد وانی سپردخاک

نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے عید گاہ علاقے میں ملی ٹینٹوں کے حملے میں شہید ہوئے پولیس آفیسر مسرور احمد وانی کو پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ پولیس آفیسرکی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔اس سے قبل ضلع پولیس لائنز سری نگر میں ایک تعزیتی گلپوشی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اے ڈی جی پی ، آئی جی کشمیر سمیت پولیس اور سیول انتظامیہ سے وابستہ سینئر افسران نے شرکت کی۔
واضح ہو کہ کہ سری نگر کے عید گاہ علاقے میں 29 اکتوبر کو ملی ٹینٹوں نے مذکورہ پولیس آفیسر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ کرکٹ کھیل رہے تھے ۔ پولیس انسپکٹر اس حملے میں شدید زخمی ہوگئے اور 40 روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کو دہلی کے ایمز ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔اطلاعات کے مطابق 40روز قبل عید گاہ میں ملی ٹینٹوں کے حملے میں زخمی پولیس آفیسر مسرور احمد وانی جمعرات کے روزایمز نئی دہلی میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *