قومی خبریں

خواتین

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی وائیناڈپہونچ کرمتاثرین سےملے

عارضی طورپرلکڑی سے بنے راستے کو عبور کیااور بیلی پل کی تعمیر کا جائزہ لیا

وائیناڈ(کیرالا): کانگریس قائد اور وائیناڈ کے سابق رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی وڈرا نے یہاں چورل مالا میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے اور میپاڑی میں ایک ہاسپٹل اور کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کا آج دوپہر دورہ کیا۔چورل مالا پہنچنے کے بعد راہول اور ان کی بہن جو چمکدار نیلے رنگ کے رین کوٹس پہنے ہوئے تھے، وہاں تعمیر کئے گئے عارضی طورپرلکڑی سے بنے راستے کو عبور کیا، بیلی پل کی تعمیر کا جائزہ لیا اور بارش و کیچڑ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے علاقہ کا دورہ کیا۔ کانگریس نے ایکس پر یہ بات بتائی اور دورہ کی تصاویر پوسٹ کیں۔
چورل مالا پہنچنے کے بعد راہول اور ان کی بہن جو چمکدار نیلے رنگ کے رین کوٹس پہنے ہوئے تھے، وہاں تعمیر کئے گئے عارضی چوبی راستہ کو عبور کیا، بیلی پل کی تعمیر کا جائزہ لیا اور بارش و کیچڑ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے علاقہ کا دورہ کیا۔ کانگریس نے ایکس پر یہ بات بتائی اور دورہ کی تصاویر پوسٹ کیں۔ بعد ازاں دونوں قائدین میپاڑی میں ڈاکٹر موپنس میڈیکل کالج اینڈ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کی طرف روانہ ہوئے جہاں مہلوکین کی لاشیں برفانی تابوتوں میں رکھی ہوئی ہیں۔ راہول گاندھی اور پرینکا نے وہاں سوگوار خاندانوں سے بات چیت کی۔ اِس موقع پر اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اور الاپوزہ کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال اور دیگر کئی کانگریس قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *