قومی خبریں

خواتین

راجیہ سبھامیں مودی حکومت پر راگھو چڈھا کا حملہ

کہا: عوام کی بات چھوڑیے رکن پارلیمنٹ تک کا گھر چھینا جا رہا ہے

نئی دہلی :راجیہ سبھامیں عام آدمی پارٹی رکن راگھو چڈھا نےآج ایوان میںنریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر زوردار حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے 2022 تک ہر شخص کے لیے مکان کا وعدہ کیا تھا، لیکن عوام کی بات تو چھوڑیے اراکین پارلیمنٹ تک کا گھر چھینا جا رہا ہے۔دراصل راگھو چڈھا کو دہلی کے پنڈارا روڈ پر ٹائپ 7 کا بنگلہ الاٹ کیا گیا تھالیکن بعد میں بنگلے کا الاٹمنٹ اس بنیاد پر رد کر دیا گیا تھا کہ پہلی بار کے اراکین پارلیمنٹ کو صرف ٹائپ 6 بنگلہ دیا جاتا ہے۔ حالانکہ عدالت کے ذریعہ دیے گئے اسٹے کے بعد راگھو فی الحال اپنے پہلے والے بڑے بنگلے میں ہی رہ رہے ہیںلیکن راجیہ سبھا میں انہوں نے اس کا ذکر اپنی بات میں وزن پیدا کر دیا ۔ راگھو چڈھا نے کہا کہ آج میں حکومت کے وعدے بنام حقیقت کی فہرست لے کر آیا ہوں۔ پہلے وعدہ یہ تھا کہ ہندوستان ملک 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا۔ آج سچائی یہ ہے کہ ہم اس وعدے سے بہت دور ہیں۔ سوال یہ نہیں ہے کہ 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت ہندوستان بنے گا کہ نہیں بنے گا۔ اگر حکومت اپنی انگلی بھی نہ اٹھائے تو بھی ہندوستان 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ بنیں گے کب، 2027 میں، 2028 میں یا 2030 میں… اب تک تو یہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔
راگھو چڈھا نے ایوان میں کہا کہ دوسرا وعدہ کیا گیا کہ 2022 تک ہر ہندوستانی کے پاس ایک بینک اکاؤنٹ، لائف انشورنس، ایکسیڈنٹ انشورنس، پنشن اور ریٹائرمنٹ پلاننگ سروسز ہوں گی۔ حالانکہ ابھی 100 لوگوں میں سے محض 3 افراد ہیں جن کے پاس لائف انشورنس ہے۔ راگھو نے مزید کہا کہ جن دھن یوجنا میں اکاؤنٹ تو کھلوا دیے، لیکن میں پوچھنا چاہوں گا کہ کتنے اکاؤنٹس خالی ہیں۔ تیسرا وعدہ یہ کہ کسانوں کی آمدنی 2022 تک دوگنی کر دیں گے۔ اب اس وعدے کی بات بھی نہیں کرتے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *