قومی خبریں

خواتین

امت شاہ کے امبیڈکر پر دئیے گئے بیان کے خلاف پارلیمنٹ میں شدید احتجاج

اپوزیشن نے امت شاہ سے معافی اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

نئی دہلی: آج لوک سبھا میں اپوزیشن کے اراکین، جن میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی بھی شامل تھے، وزیر داخلہ امت شاہ کے امبیڈکر پر دئیے گئے حالیہ بیان کے خلاف پارلیمنٹ میں شدید احتجاج کیا۔ اپوزیشن نے امت شاہ سے معافی اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ اس دوران راہل گاندھی نیلی ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے، جبکہ پرینکا گاندھی نے بھی نیلی ساڑی زیب تن کی ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ دیگر اپوزیشن اراکین بھی نیلے رنگ کے کپڑے میں ملبوس تھے، جو بابا صاحب امبیڈکر کے ساتھ اظہار یکجہتی کی علامت تھا۔
لوک سبھا میں اپوزیشن رہنماؤں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی قیادت میں انڈیا بلاک کے اراکین نے پارلیمنٹ کے احاطے میں بابا صاحب امبیڈکر کی مورتی کے سامنے احتجاجی مارچ نکالا۔ پرینکا گاندھی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے بابا صاحب کا مذاق اُڑایا ہے اور ان کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے، جو ان کے مطابق بابا صاحب کے وقار کا توہین ہے۔
وہیں، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بھی زبردست ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ اپوزیشن اراکین نے ’جئے بھیم‘ کے نعرے لگائے اور لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں امبیڈکر کے خلاف بی جے پی کے بیانات پر احتجاج جاری رکھا۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے اجلاس کے آغاز میں ایک رکن کو سالگرہ کی مبارکباد دی لیکن اپوزیشن کا احتجاج جاری رہا۔ دونوں ایوانوں کی کارروائی، جن میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا شامل ہیں، امیت شاہ کے بیان پر شدید ہنگامہ کی وجہ سے متعدد بار ملتوی کی گئی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *