
نئی دہلی،3 فروری،(میرا وطن)
مقدس ماہ رمضان کے قریب آتے ہی حج بیت اللہ کی تیاریوں شروع ہوگئی ہیں۔اسی مہم کے تحت دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے ریاست دہلی سے مقدس فریضہ حج بیت اللہ کے لیے جانے والے عازمین حج کو حج سے متعلق ارکا ن اور معاملات و مسائل کی تربیت فراہم کرنے کے لیے 2 فروری سے 17 فروری تک حج تربیتی پرو گرام کا انعقاد کیاہے۔ اس تربیتی پروگرام میں دہلی کے مختلف علاقوں کے عازمین حج کو الگ الگ دنوں میں مدعو کر کے مفصل تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
اس ضمن میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی ، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی،حج کمیٹی کے آفیشیل ٹرینر کے علاوہ معروف فٹنس ٹرینرڈاکٹر بدرالاسلا کیرانوی، مفتی شمیم احمد قاسمی، عالمہ صبیحہ صالحاتی اور خاتون فٹنس ٹر ینر کوثر نے مختلف سیشن میں حجاج کرام کی تربیت فراہم کی۔حجاج کو تر بیت فراہم کرنے کا دوسرا مرحلہ ماہ رمضان المبارک کے بعد شروع ہوگا جس میں علاقائی سطح پر دہلی کے مختلف حصوں میں عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی۔اس سال حج بیت اللہ کے لئے18 اپریل سے حجاج کی روانگی شروع ہوگی۔
اس سلسلے میںایگزیکٹو آفیسر اشفاق عارفی نے بتایا کہ اس درمیان عازمین کو ویکسین لگانے اور وزارت صحت و وزارت حج و عمرہ حکومت سعودی عربیہ کی حجاج کرام کی صحت سے متعلق ہدایات کے تحت وزار ت صحت و خاندانی بہبود سے جاری وزارت صحت حکومت ہند کے رہنما خطوط کی روشنی میں محکمہ صحت دہلی سرکار کے ذریعے دہلی کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں حجاج کی خصوصی صحت جانچ بھی شروع کر دی گئی ہے جس کے لیے تمام عازمین حج سے اپیل کی گئی ہے کہ رمضان المبارک کے روزوں کی ابتدا سے پہلے پہلے اپنی صحت کی جانچ اور ویکسین لینے کا عمل ضرور مکمل کروالیں تاکہ تاخیر ہونے کی صورت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حج 2026 کے عازمین کو وزارت اقلیتی امور اور حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے اپنی پسند اور سہولت کی حج پرواز خود ہی بک کرنے کا اختیار دیا گیاہے۔ حج بیت اللہ کی تاریخ میں پہلی بار اس سہولت کی فرا ہمی نہ صرف عازمین حج کے لیے اطمینان کا باعث ہوگی بلکہ سعودی عربیہ میںحج انتظامات میں مصرو ف انتظامیہ کو بھی حجاج کی رہائش کے بروقت تعین میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
اس سال حج کے دورا ن قیام حج کے بنیادی پانچ ایام یعنی ایام حج کے دوران قیام میں بھی قیام کی بہتر سہولیات میسر ہونگی جس کے تحت ہر حاجی کو مخصوص اور متعین سوفہ بیڈ اور سامان رکھنے کے لیے بالائی ریک بھی دیے جا ئیں گے۔
حج 2026 کے دوران دیگر قابل ذکر تبدیلیوں میں مکہ میں خواتین اور مردوں کا الگ الگ کمروں میں قیام اور گزشتہ برسوں کے برعکس خود سے کھانا بنانے کی ممانعت اور کھانا بنانے کے لیے راشن،گھی تیل مسالہ اور دیگر اشیاءلے کر حج پر جانے پر پابندی بھی شامل ہے۔
No Comments: