
نئی دہلی، 2 مارچ(میرا وطن)
’طاقت کوئی استحقاق نہیں ہے، بلکہ ایک مقدس عوامی اعتماد ہے جسے معاشرے کے آخری فرد کی ترقی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار پیر کو دہلی اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریٹک لیڈرشپ (آئی آئی ڈی ایل ) کے نوجوان طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے اسمبلی کے تاریخی ایوان میں ’کوہورٹ IX’ کے طلباءکا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جمہوریت کی مضبوطی نہ صرف اس کے قوانین میں ہے، بلکہ ان لوگوں کی اخلاقی قدروں میں ہے جو قوم کی خدمت کرتے ہیں۔ انہوں نے طلباءپر زور دیا کہ وہ خود کو ہندوستان کی مستقبل کی تقدیر کے معمار کے طور پر دیکھیں اور ذمہ داری اور عاجزی کے ساتھ آگے بڑھیں۔
قومی راجدھانی میں اپنے سٹرکچرڈ فیلڈ اسٹڈی پروگرام کے ایک حصے کے طور پرآئی آئی ڈی ایل کے ذ ر یعے منظم کیا گیا، اس سفر نے طلباءکو قانون سازی کے کام اور حکمرانی کی پیچیدگیوں کو قریب سے سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔ اسپیکر نے رام بھاو ¿ مھالگی پربودھینی کی اس کے پہل کی ستائش کی اور کہا کہ ایسے ادار ے جو نوجوانوں کو جمہوری قیادت میں تربیت دیتے ہیں جمہوریہ کی مضبوطی کے لیے ضروری ہیں۔ انہو ں نے اس بات پر زور دیا کہ علمی نظریات صرف ایک بنیاد فراہم کرتے ہیں، لیکن عوامی پا لیسی اور انتظا میہ کی پیچیدگیوں کو سمجھنے کے لیے اپنے اداروں کے اندر جمہوریت کا تجربہ ہونا چاہیے۔
No Comments: