Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں ہوا کا مجموعی معیار ناقص سطح سے نیچے

آج کم سے کم درجہ حرارت کے 11 ڈگری سیلسیس تک رہنے کی توقع

نئی دہلی : دہلی میں ہوا کا مجموعی معیار اے کیو آئی ہفتہ کو ‘ناقص سطح سے نیچے رہا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق، آنند وہار علاقے میں صبح 8 بجے پی ایم 2.5 کی سطح ‘ابتر زمرے میں 300 اور پی ایم 10 کی سطح 259 تک پہنچ گئی۔ دوارکا سیکٹر 8 میں پی ایم 2.5 کی سطح 346 اور پی ایم 10 کی سطح 318 تھی، دونوں ہی ‘انتہائی ناقص سطح پر تھے۔
جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے کم رہا اور یہ مسلسل پانچواں دن دتھا جب اتنا درجہ حرارت درج کیا گیا۔ تاہم، 9 مارچ کو کم سے کم درجہ حرارت کے 11 ڈگری سیلسیس تک رہنے کی توقع ہے۔ تیز ہوائیں دوپہر میں زیادہ پریشان کر سکتی ہیں۔ موسمیات کے محکمے کا کہنا ہے کہ ابھی اگلے چند دنوں تک سردی رہے گی۔ صبح اور رات کے وقت درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات نے اتر پردیش کے لیے بھی خبردار کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق، آج (9 مارچ) اور 10 مارچ کو اتر پردیش میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ ہوا کی رفتار 25 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے کا امکان ہے۔ تاہم، اس دوران دھوپ بھی رہے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *