قومی خبریں

خواتین

اب 4 ماہ کی جگہ 2 ماہ قبل کرا سکیں گے ٹکٹ کا ریزرویشن

تہوار کے موقع پر لوگوں کو بذریعہ ریل سفر کے لیے عام طور سے لمبی ویٹنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ 120 روز، یعنی 4 ماہ پہلے ہی ٹکٹ بک کر لیتے ہیں۔ ویٹنگ کے اس مسئلہ کو حل کرنے اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ریلوے محکمہ نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اگلے مہینہ سے لوگ صرف 60 روز، یعنی 2 ماہ ہہلے ہی ٹکٹ بک کر پائیں گے۔

ریلوے محکمہ کے ایک آفیشل بیان میں اس بات کی جانکاری دی گئی ہے۔ یکم نومبر 2024 سے ریزرویشن ٹکٹ کی ایٖڈوانس بکنگ صرف 60 دن پہلے ہو پائے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ 31 اکتوبر 2024 تک 120 دن پہلے ایڈوانس ٹکٹ بک کرنے کی سروس جاری رہے گی۔ ریلوے بورڈ نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ ایک ہی دن میں سفر مکمل کرنے والی کچھ اسپیشل ایکسپریس ٹرینوں میں ریزرویشن کا پرانا نظام ہی جاری رہے گا۔ اس طرح کی ٹرینوں میں تاج ایکسپریس اور گومتی ایکسپریس سمیت کئی ٹرینیں شامل ہیںریلوے بورڈ کے ذریعہ دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ نیا نظام صرف ہندوستانی شہریوں کے لیے ہے۔ یعنی غیر ملکی شہریوں اور سیاحوں کے لئے پرانا نظام ہی جاری رہے گا۔ پرانے نظام میں غیر ملکی شہریوں اور سیاحوں کو 365 دن پہلے ایڈوانس ٹکٹ کی بکنگ کرنے کی سہولت تھی۔ اب بھی انھیں یہ سہولت ملتی رہے گی۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ٹکٹ بکنگ کی مدت کو 120 دن سے کم کر کے 60 دن کرنے سے لوگوں کو کافی سہولت ہوگی۔ ایسا اس لیے کیونکہ پہلے لوگ 4 ماہ پہلے ہی ٹکٹ بک کر لیتے تھے جس سے عین وقت پر ٹکٹ بک کرنے میں لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ساتھ ہی ایجنٹ جو کالا بازاری کرتے تھے اس پر بھی لگام لگایا جا سکے گا۔ حالانکہ ریلوے محکمہ ٹکٹ کی کالا بازاری کو روکنے کے لئے کئی طرح کے اقدامات پہلے ہی کرتے رہے ہیں۔ ان اقدام میں سے ایک ٹکٹ بکنگ کی حد بھی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *